حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا ۔ تاہم، پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں مزید 11 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔
ذرایع کے مطابق ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 70 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238 روپے 29 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 237 روپے 61 پیسے ہے۔ قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو متوقع ہے۔