اہم ترین

عمران ریاض گمشدگی کے کم و بیش چار ماہ بعد گھر واپس آگئے

معروف صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض اپنی گمشدگی کے کم و بیش چار ماہ بعد گھر واپس آگئے ہیں۔

رواں برس 11 مئی کو عمران ریاض خان مبینہ طور پر بیییرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے سیالکوٹ سے لاپتہ ہوئے تھے۔

عمران ریاض یا ان کے اہل خانہ میں سے کسی نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔۔ لیکن ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران ریاض کی واپسی میں مشکلات بہت زیادہ تھی جب کہ عدلیہ نے بھی کمزور کردار ادا کیا ۔۔

اعلیٰ عدالتوں میں ان کی بازیابی کے درخواستیں بھی دائر تھیں۔۔ اداروں کی جانب سے ان کے حوالے سے یہی کہاں جارہا تھا کہ عمران ریاض ان کی تحویل میں نہیں۔۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملے جلے رجحان کا اظہار کیا جارہا ہے۔ چند حلقے اسے حق اوس سچ کی فتح قرار دے رہے ہیں تو کچھ کے نزدیک سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ قرار دیا جارہا ہے۔

چند ہفتوں قبل کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری نے اپنے یوٹیوب ویڈیو میں پیش گوئی کی تھی وہ واپس آجائیں گے۔۔

جاوید چوہدری کا دعویٰ تھا کہ چند لوگوں نے نواز شریف کو عمران ریاض کی واپسی کے لیے درخواستیں کی تھیں ، جس پر وہ اعلیٰ ترین حلقوں میں اپنی پہنچ کو استعمال کررہے ہیں۔

پاکستان