اہم ترین

عراق میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 113 افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی

عراق میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی آتشبازی سے آگ لگنے سے 113 افراد جاں بحق جب کہ 150 زخمی ہوگئے ہیں۔۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشدگی کا واقعہ عراق کے صوبہ نینوا کے ضلع ہمدانیہ میں پیش آیا۔۔

حادثے کے وقت وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ کو بہت تیزی سے پھیلتے دیکھا۔ کئی لوگ اس دوران ہال سے باہر نہہن نکل سکے جب کہ جو لوگ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے ان کی حالت بھی انتہائی خراب تھی۔

اس حادثے میں زندہ بچ جانے والی 34 سالہ عماد یوحنا نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم نے ہال سے نکلتے ہوئے آگ کو پھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ کچھ لوگ اس مں باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے اور کچھ وہاں پھنس گئے۔ حتیٰ کہ جو باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے ان کی بھی حالت غیر تھی۔

محکمہ شہری دفاع کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شادہ ہال کی تعمیر میں انتہائی آتش گیر اور غیر معیاری مواد کا استعمال کیا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے آگ لگتے ہی عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

صوبہ نینوا کے گورنر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جہاں کئی کی حالت نازک ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈصیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں سے بھری کئی گاڑیاں نیم خودمختار علاقے کردستان روانہ کی گئی

پاکستان