ٹائیگر شراف، کریتی سینن اور امیتابھ بچن کی فلم ‘گنپت: اے ہیرو از برن’ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
گنپت کے ٹیزر میں ٹائیگر شراف ایک بار پھر اپنے پرانے ایکشن انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ کریتی سینن کا انداز بھی الگ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا روپ بھی کافی مختلف نظر آتا ہے۔
ٹیزر کا آغاز ٹائیگر شراف سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد ٹیزر میں ٹائیگر کے کئی شاندار مناظر اور ایکشن دیکھے جا سکتے ہیں۔
کریتی سینن بھی ایکشن کے موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ گنپت کا ٹیزر دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اس فلم میں ٹیکنالوجی پر بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔ ٹیزر میں 2070 کے دور اور اس وقت کے چیلنجز کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
وکاس بہل کی ہدایت کاری مٰں بننے والی گنپت 20 اکتوبر 2023 کو ہندی، تیلگو، تامل، ملیالم اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دو حصوں میں بنائی گئی ہے۔ اس سال ریلیز ہونے والی فلم کا نام ‘گنپت: اے ہیرو از برن’ ہے۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ دوسرا حصہ کب آئے گا۔