اہم ترین

غدر 2 نے سینما گھروں میں پٹھان اور جوان کو ہرا دیا

بھارت میں سنی دیول کی فلم غدر 2 نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سنی دیول کی فلم غدر 2 کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ ماہ ہو گیا ہے لیکن یہ فلم باکس آفس پر مسلسل کمائی کر رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی جوان کی ریلیز کے بعد بھی غدر 2 کی کمائی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ اب سنی دیول کی اس فلم نے بھارتی باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی ہے۔

فلم پٹھان نے بھارتی باکس آفس پر کل 524.53 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ وہیں سنی دیول کی گدر 2 کی کمائی 524.75 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم نے سات ہفتوں کے بعد یہ ہندسہ عبور کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی غدر 2 بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی زبان کی فلم بن گئی ہے۔

غدر 2 گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو ریلیز ہوئی تھی۔ کمائی کی بات کریں تو اس نے پہلے ہفتے میں 284.63 کروڑ روپے، دوسرے ہفتے میں 134.47 کروڑ روپے، تیسرے ہفتے میں 63.35 کروڑ روپے، چوتھے ہفتے میں 27.55 کروڑ روپے اور پانچویں ہفتے میں 7.28 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ جبکہ چھٹے ہفتے میں فلم 4.72 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

غدر ٹو 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم غدر کا سیکیوئل ہے۔ اس فلم نے بھی اپنے وقت میں کئی ریکارڈ توڑے تھے۔ عامر خان کی فلم لگان بھی اسی کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی لیکن بڑی اسکرین پر لگان کا جادو بھی پھیکا پڑ گیا تھا۔

پاکستان