حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 345 رنز بنائے۔۔
پاکستان کی جانب سے رضوان نے 103، بابر اعظم نے 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔
جواب میں پاکستان کے بولر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے ، نیوزی لینڈ نے تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے اور مطلوبہ ہدف 44ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رویندرا نے 97 ، چیپمین نے 65، کین ولیمسن نے 54 اور ڈیرل مچل نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے اساما میر سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے مقررہ 19 اوورز میں 68 رنز دے کر 2 وکٹین اپنے نام کیں۔ جب کہ حسن علی، آغا سلمان ، محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔۔