مستونگ اور ہنگو مں دو مختلف خودکش حملوں میں 60 افراد سے زائد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔۔
مستونگ میں جامع مدینہ مسجد کے باہر عین اس وقت دھماکا ہوا جب عید میلاد النبی کے سلسلے میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔ دھماکے میں اب تک ایک ڈیا یس پی سمیت 56 افراد کے جاں بحق ہونے جب کہ 1ہہ سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔۔
واقعے پر بلوچستان حکومت نے تین روز کے سوگ کا اعلان کردیا ہے۔۔
دوسرا واقعہ ہنگو کے تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد کے اندر عین اس وقت دھماکا ہو جب لوگوں کی بڑی تعداد نمز جمعہ کی ادائیگی کے لئے موجود تھی۔۔
ڈی پی او ہنگو نثار احمد کا کہنا ہے کہ 2 خودکش حملے ہوئے، ایک خودکش دھماکا تھانے کے گیٹ پر جبکہ دوسرا خودکش دھماکا تھانے کے اندر مسجد میں ہوا۔
واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3 عام شہری جب کہ پولیس اہلکار تھا۔۔