بچیوں کی تعلیم پر آواز بلند کرنے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی کاتون ملالہ یوسف زئی نے اسرائیل سے غزہ میں خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
غزہ کے العہلی عرب اسپتال میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 800 افراد کی شہادت کے بعد ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اظہار خیال کیا ہے۔۔
ملالہ یوسف زئی نے لکھا ہے کہ وہ غزہ میں العہلی اسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہیں اور اس کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔
نوبل انعام یافتہ نے کہا کہ میں اسرائیلی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے اور جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرے۔
ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کرنے والے 3 بین الاقوامی اداروں کو 3 لاکھ امریکی ڈالرز امداد کا اعلان بھی کیا۔
اسرائیل نے گزشتہ رات غزہ کے العہلی اسپتال پر اس وقت بمباری کی جب وہاں کم و بیش چار ہزار افراد موجود تھے۔ ان میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
صیہونی حکومت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام حماس کی ذیلی مسلح مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سر تھوپ دی ہے ۔