اہم ترین

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب رنگ اور تھیم ہوگی اپنی مرضی کی

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ اور کالنگ ایپ ہے ، جس کی وجہ صارفین کی دلچسپی کے لیے لائے جانے والے فیچر ہیں۔ ایپہ کے انجنیئر ایک ایسے فیچر پر کام کررہے ہین جس سے صارف اپنی مرضی کے مطابق واتس ایپ کا رنگ اور تھیم بدل سکیں گے۔

واٹس ایپ کے نت نئے فیچرز سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر iOS کے واٹس ایپ بیٹا ورژن 24.1.10.70 میں دیکھا گیا ہے۔ بیٹا ورژن کی رپورٹ میں لیے گئے اسکرین شاٹ پر دیکھا گیا کہ صارفین کو 5 رنگوں سبز، نیلے، سفید، مرجان اور جامنی کا آپشن مل سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے اس تھیم کسٹمائزیشن فیچر سے انسٹنٹ مسیجنگ اور کالنگ ایپ کا پورا انداز ہی بدل جائے گا، کیونکہ اب تک لوگ واٹس ایپ کو صرف ایک تھیم اور رنگ میں استعمال کرتے تھے۔ ایسے میں نیا رنگ اور تھیم صارفین کے لیے انتہائی دلچچسپ ثابت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایک اور نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کا نام ببل کلر چینج فیچر ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کے مطابق واٹس ایپ کا رنگ بدل سکیں گے۔

ان کلر فیچرز کے علاوہ واٹس ایپ 2024 میں کئی اور خاص تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔ آنے والے وقت میں، صارفین کو واٹس ایپ چیٹس کا مفت لامحدود بیک اپ نہیں ملے گا، جو اب تک گوگل ڈرائیو کے ذریعے بالکل مفت دستیاب ہے۔ اب واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ کا اتنا ہی مفت بیک اپ ملے گا جتنی ان کی گوگل ڈرائیو میں جگہ ہوگی۔

اس کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ چیٹ بیک اپ صرف گوگل ڈرائیو میں دستیاب 15 جی بی مفت اسٹوریج میں فراہم کیا جائے گا۔ اگر آپ کے پاس Google Drive پر خالی جگہ ختم ہو جاتی ہے، تو آپ کو Google One سے اسٹوریج خریدنا پڑے گا تب ہی آپ WhatsApp کا بیک اپ لے سکیں گے۔

پاکستان