اہم ترین

اب پاکستان میں کاغذ کے نہیں پلاسٹک کے نوٹ چلیں گے

مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ کی طرز پر کاغذ کے بجائے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ

رواں برس جنوری میں اسٹیت بینک نے کرسنی نوٹوں میں جعل سازی کی روک تھام کے لئے نئے فیچرز کے ساتھ مختلف مالیت نئی ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی قسط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف سے مزاکرات کے دوران پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اس دوران پاکستانی حکام نے نئے فیچرز کے ساتھ مختلف مالیت نئی ڈیزائن کے کرنسی نوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔۔

نئے کرنسی نوٹ مشرق بعید اور سوئٹزرلینڈ کی طرح کاغذ کے بجائے پلاسٹک کے ہوں گے۔ جن کی جعل سازی کا امکان انتہائی کم ہوگا۔۔

دوسری جانب جمعے کے روز حکومت نے قومی اسمبلی سے 7 مختلف معاملات پر آرڈینسن کی توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے۔۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز سادق نے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی کامیابی کے لئے ان آرڈیننس کی منظوری انتہائی ضروری ہے۔۔

پاکستان