اہم ترین

ایران:ابراہیم رئیسی حادثے میں جاں بحق، عبوری صدر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاکت کے بعد نائب صدر محمد مخبر سے عبوری صدر کی حیثیت سے ذمہ ساریاں سنبھال لیں۔

اتوار کے روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو لےجانے والا ہیلی کاپٹر آذربائیجان سے متصل ایران کے صوبہ آذربائیجان میں ایک ناہموار پہاڑی علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے آج اعلان کیا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے علاوہ تبریز شہرکے امام جمعہ علی الہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور صدر مملکت کی سکیورٹی ٹیم کے انچارج مہدی موسوی، پائلٹ اور معاون پائلت اور ایوی ایشن ٹیکنیشن بھی شامل ہیں

پیر حسین کولیوند نے کہا کہ لاشوں کو صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دارالحکومت تبریز پہنچادیا گیا ہے۔

ایرانی آئین کے تحت ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو قائم مقام صدر مقرر کر دیا ہے اور 50 روز میں نئے صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان