اہم ترین

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، فوری رہا کیا جائے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کل اس کیس کی دوبارہ سماعت کے بعد فیصلہ جاری کرے  اور اس فیصلے کو دوسرا فریق تسلیم کرنے کا پابند ہوگا۔

آج سپریم کورٹ میں سابق وزیر اور پی ٹٰی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست کی سمات ہوئی،  چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی ینچ نے سماعت کے دوران القادر ٹرسٹ کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ 

جب کہ عمران خان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ کل اس کیس کی دوبارہ سماعت کرکے فیصلہ جاری کرے۔

پاکستان