اہم ترین

یو اے ای اور قطر میں آڈیو ویڈیو کالنگ سہولت کیوں بند ہے؟

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول میسیجنگ اور کالنگ ایپ ہے۔ کم و بیش ایک ارب صارفین اسے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے باوجود آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کے 6 بڑے ممالک میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

چین ، ایران، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، شام اور شمالی کوریا وہ ممالک ہیں جہاں واٹس ایپ پر پابندی ہے۔ ہر ملک میں واٹس ایپ پر پابندی کی وجہ مختلف ہے۔

شمالی کوریا:

شمالی کوریا کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جو اپنی پالیسیوں کی بدولت تنہائی کا شکار ہیں۔ یہاں انٹرنیٹ سے متعلق بھی سخت ترین پالیسیاں ہیں۔ شمالی کوریا میں عام لوگوں کو عالمی انٹرنیٹ تک بہت محدود رسائی دی جاتی ہے۔ یہاں حکومت نے مواصلات پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے معلومات کا آزادانہ بہاؤ روکنے کے لیے واٹس ایپ جیسی ایپس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

چین:


چین میں واٹس ایپ اورر فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بجائے وی چیٹ جیسی ملکی ایپس کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ واٹس ایپ پر پابندی لگانا اور کمیونیکیشن کو کنٹرول کرنا اسی کا حصہ ہے۔

شام:

شام میں بھی واٹس ایپ پر پابندی ہے۔ شام کافی عرصے سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ شام پر بہت سی پابندیاں عائد ہیں۔ جس کی وجہ سے شام میں واٹس ایپ پر پابندی ہے۔ یہاں کی حکومت بھی نہیں چاہتی کہ ملک کے اندرونی معاملات باہر پہنچ جائیں۔ واٹس ایپ پر پابندی ایک وسیع تر انٹرنیٹ سنسرشپ پالیسی کا حصہ بھی ہے۔

ایران:

ایران کو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری صلاحیت کے حوالے سے تنازع ہے۔ جس کی وجہ سے ایران میں واٹس ایپ کو وقتاً فوقتاً پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں کی حکومت نے سیاسی بدامنی کے پیش نظر رابطے اور معلومات تک رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے واٹس ایپ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

قطر:

قطر کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے واٹس ایپ کے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچرز کو بلاک کر رکھا ہے۔ لیکن ٹیکسٹ میسجنگ سروس کام کر رہی ہے۔ قطر کی حکومت نے وہاں کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی مدد کے لیے کالز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای):

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قطر کی حکومت کی طرح واٹس ایپ کی وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولیات کو بلاک کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ٹیکسٹ میسجنگ کی سہولت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایسا یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کی بڑی تتعداد کے پیش نظر کیا گیا کیونکہ وہ دیگر ملکوں میں آباد اپنے پیاروں سے واٹس ایپ پر مفت بات کرنے کے بجائے یو اے ای کی ٹیلی کمیونیکیشن سے کام چلائیں ۔

پاکستان