مکہ مکرمہ میں مسلسل دوسرے روز بھی لاکھوں حجاج کرام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل ) مکمل کر رہے ہیں۔
وقوف عرفہ سے اگلے تین دن یعنی 10، 11 اور 12 ذی الحجہ کو حجاج کرام حجرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے 3 مقامات پر شیطان کو علکامتی طور پر کنکنریاں مار رہے ہیں۔
10 ذی الحجہ کو سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کا فریضہ سرانجام دیے کے بعد مرد حجاج سر منڈوانے کے بعد احرام کھول کر عام لباس زیب کرتے ہیں اور پھر طواف کعبہ کرتے ہیں۔
11 اور 12 ذی الحجہ کو حجاج کرام گروپوں کی صورت میں طے شدہ اوقات کار کے مطابق تینوں شیاطین ( جمرۃ الاولیٰ ، جمرۃ الوسطیٰ اور جمرۃ الاخریٰ ) کو کنکریاں مارتے ہیں۔
ذی الحجہ کی 12 تاریخ کے بعد حجاج کرام کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہوجائے گا۔