اہم ترین

تھریڈز: ایکس کی ٹکر کے پلیٹ فارم کے پہلے ہی سال 17 کروڑ سے زائد فعال صارف

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹگرام کی مالک کمپنی میٹا کے ایکس (سابق ٹوئٹر) کی ٹکر پر لانچ کئے گئے پلیٹ فارمز تھریڈز کے ایک سال میں ساڑھے 17 کروڑ فعال صارفین ہوگئے ۔

میٹا نے گزشتہ برس 5 جولائی کو تھریڈز لانچ کیا تھا۔ اسے ایکس (سابق ٹوئٹر) کا متبادل قرار دیا جارہا تھا۔

ایلون مسک نے ایکس کی سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹس کی تعداد محدود کرنے کی دھمکی کے بعد تھریڈز کو لایا گیا۔

لانچنگ کے ایک ہفتے ہی کےدوران دنیا کے 100 ممالک میں 10 کروڑ موبائل فونز پر تھریڈز کی ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔ انسٹاگرام نے تھریڈز کو اب تک کی سب سے تیزی سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بننے میں مدد کی اور اس نے چیٹ جی پی ٹی کا سابق ​​ریکارڈ توڑ دیا.

تھریڈز کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ پلیٹ فارم وقت کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام سے زیادہ آزاد ہو جائے گا اور مستقبل قریب میں اسے مشتہرین کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا تھریڈز کو ایکس سے بڑا ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن اگر ہم وہاں نہیں بھی پہنچے تو یہ ہماری ناکامی نہیں ہوگی۔

پاکستان