پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کئی سابق کپتابنوں سے رابطہ کرکے انہیں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد پی سی بی میں صفائی مہم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے رابطے کئے ہیں ۔ ان میں کئی سابق کپتان بھی شامل ہیں۔
محسن نقوی نے پی سی بی حکام کو معین خان ، انضمام الحق ، ثقلین مشتاق ، مشتاق احمد ، وقار یونس ، مصباح الحق ، شعیب ملک ، یونس خان ، شاہد آفریدی اور کامران اکمل کو بورڈ میں لانے کا مشن سونپ دیا ہے۔
چیئرمین محسن نقوی نے متعدد سابق کپتانوں کو بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش خود کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سابق کرکٹرز کو چیمپئنز لیگ میں ٹیموں کا مینٹور بنایا جائے گا ۔ جب کہ تین سابق کپتانوں کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔