حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے لئے ایک دن میں کئی بجلی بم گرادیئے۔
وفاقی کابینہ نےگھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ کردیا جس کے بعد بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بل اسی حساب سے بڑھ جائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک بڑھادیا، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے 63 پیسے تک ہوجائے گا، جب کہ ایڈجسٹمنٹس، ٹیکسز ملا کر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپےسے بڑھ جائے گا۔
ڈان نیون کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔
صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔
اسی طرح زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے اور یہ 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے۔
کابینہ کی جانب سے دی گئی منظوریوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔