اہم ترین

عمراں خان کی ضمانت پر رہائی، پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے غبن کرنے والے کوتحفظ فراہم کیا، پاکستان کی معیشت، آئین و قانون کو داؤ پر لگا دیا گیا، ہم 2-3 کے فیصلے کو نہیں مانتے۔

مزیدپڑھیئے : عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، فوری رہا کیا جائے، سپریم کورٹ

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے، اگر گھی آرام سے نہیں نکلا تو ہم ٹیڑھی اانگلی سے گھی نکالیں گے، سپریم کورٹ کے باہر پیر سے بڑا دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ اکیلے از خود نوٹس نہیں لے سکتے، سپریم کورٹ نے ایک غبن کرنے والے فرد کو آئینی تحفظ فراہم کیا۔

مزیدپڑھیئے : القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی دو ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور

اس فیصلے سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ عدلیہ آئین و قانون سے ماورا فیصلے کر رہی ہے، ہماری عدلیہ کہاں کھڑی ہے؟کیا یہ سہولتیں نواز شریف کو بھی دی گئیں تھی؟

سربراہ پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی نے ہمارے دھرنے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو اس کا جواب ڈنڈوں اور مکوں سے دیا جائے گا، یہ بھی ہماری طرح ہی ہیں کوئی آسمان سے اترے ہوئے فرشتے نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے دوران کسی نے توڑ پھوڑ کی تو اس کا واضح مطلب یہی ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف کے شرپسند عناصر ہماری صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان