اہم ترین

لاڑکانہ سے گرفتار فراڈ کے ملزم کا نیشنل بینک سے کوئی تعلق نہیں: ترجمان

نیشنل بینک آف پاکستان نے مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات پر گرفتار ملزم غلام مجتبیٰ مہر کی بینک سے کسی بھی قسم کی وابستگی کی تردید کردی ہے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاڑکانہ سرکل نے گزشتہ ہفتے غلام مجتبیٰ مہر کو ایک کروڑ 4 لاکھ روپے کے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ملزم غلام مجتبیٰ مہر کی شناخت ملک کے واحد سرکاری بینک نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے سابق افسر کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

نیشنل بینک کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں ملزم غلام مجتبیٰ مہر کے بینک کے کسی بھی قسم تعلق کی تردید کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غلام مجتبیٰ مہر کو اس واقعہ سے بہت پہلے این بی پی فنڈز( این بی ہی کا ذیلی ادارے ) کی خدمات سے برخاست کردیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملزم غلام مجتبیٰ مہر کی مبینہ سرمایہ کاریوں کا این بی پی یا این بی فنڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان