اہم ترین

نسیم شاہ کا بھائی حنین انجری کا شکار، پاکستان شاہینز سے باہر

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھائی حنین شاہ انجری کا شکار ہوگیا ہے جس کہ اب اسے پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا سے باہرکردیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز (اے ٹیم) کو آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز کی سیریز کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن اب اس روانگی کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز اب ہفتے کی علی الصبح آسٹریلیا روانہ ہوگی، ٹیم براستہ دبئی برسبین پہنچے گی جہاں سے وہ ڈارون روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہرہوگئے ہیں۔ قاسم اکرم کو حنین شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے۔ وہ 29 جولائی کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے یہاں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ صاحبزادہ فرحان(کپتان) ، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان ، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پر مشتمل ہے۔

پاکستان