اہم ترین

کالکی 2898 اے ڈی کا جادو برقرار؛ اینیمل کو پیچھے چھوڑ دیا

پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن جیسے اداکاروں کی فلم کالکی کی ریلیز کو لگ بھگ 19 دن ہوگئے ہیں لیکن اس کا جادو سر چرح کر بول رہا ہے۔ فلم نے اب تک صرف بھارتی سینما گھروں سے 600 کروڑ روپے کمالئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالکی 2898 اے ڈی نے نہ صرف اپنی ریلیز کے پہلے دو ہفتوں میں زبردست منافع کمایا بلکہ تیسرے ہفتے بھی فلم نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے زبردست کمائی کی ہے۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے رنبیر کپور اسٹارر فلم اینیمل کے ہندوستانی باکس آفس کلیکشن کو بھی شکست دی ہے۔

اکشے کمار کی ‘سرپھرا’ اور کمل ہاسن کی ‘انڈین 2’ ریلیز ہونے کے باوجود، ‘کالکی 2898 AD’ کا کریز ناظرین سے ختم نہیں ہو رہا۔ تیسرے ہفتے بھی یہ فلم نئی ریلیز ہونے والی فلموں سے زیادہ بزنس کر رہی ہے۔

‘کالکی 2898 اے ڈی’ کا پہلے ہفتے کا بزنس 414.85 کروڑ روپے تھا۔ دوسرے ہفتے میں فلم نے 128.5 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ فلم کی 18 دنوں کی کمائی کا کل مجموعہ اب 579.95 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

بھارتی باکس آفس پر کالکی 2898 اے ڈی‘ پہلے ہی شاہ رخ خان کی ‘پٹھان’ اور رنبیر کپور کی ‘اینیمل’ کے لائف ٹائم کلیکشن کو شکست دے چکی ہے، جب کہ اب اس کا ہدف شاہ رخ خان کی ‘جوان’ ہے۔ جوان کا لائف ٹائم کلیکشن 643.87 کروڑ تھا۔ فی الحال، ‘کالکی 2898’ نے تقریبا 580 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے امید ہے کہ یہ پربھاس اسٹارر فلم جلد ہی ‘جوان’ کو شکست دے گی اور ملک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی.

پاکستان