اہم ترین

ٹرمپ پر حملے کے بعد ایلون مسک کو اپنی جان کا خوف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایکس،، اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کو اپنی جان کا خوف ستانے لگا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ پر یہ حملہ پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکشاف کیا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران انہیں بھی جان سے مارنے کی دو کوشییں ہوچکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد ایکس پر ایک صارف نے ایلون مسک کو ٹیگ کرکے لکھا کہ مہربانی کرکے اپنی سیکیورٹی تین گنا بڑھا دیں۔ اگر وہ ٹرمپ کے لیے آ سکتے ہیں تو وہ آپ کے لیے بھی آئیں گے۔

اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ آگے خطرناک وقت آنے والا ہے۔ پچھلے 8 مہینوں میں دو لوگوں نے (الگ الگ مواقع پر) مجھے مارنے کی کوشش کی ہے۔ انہیں ٹیکساس میں ٹیسلا ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 20 منٹ کے فاصلے پر بندوقوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان کافی عرصے سے جنگ جاری ہے۔ اس میں ایلون مسک کا اسٹار لنک سیٹلائٹ یوکرین کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔ اس وجہ سے روس کے حکمران ایلون مسک ناراض ہیں۔ ناراضگی اس حد تک ہے کہ مسک کو روسی خلائی ایجنسی کے سابق سربراہ دمتری روگوزین کی طرف سے بھی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

پاکستان