اہم ترین

چیئرمین پی سی بی کے کرکٹ کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا۔

پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت اور اس کی مدت ایک سال ہو گی۔

کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لئے این او سیز کے اجرا کا ٹیکنیکل طریقہ کار وضح کرے گی، جس پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی این او سیز جاری کئے جائیں گے ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔ ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہوگی۔گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان