حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ نے 31 جولائی تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
حکومتی اعلامیئے کے مطابق 16 جون سے پیٹرول کی قیمت 9 روپے 99 پیسے بڑھ کر 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام 6 روپے 18 پیسے بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔