بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کترینہ کیف کو جھگڑے کے دوران بہت خطرناک ہوجاتی ہے۔
بھارتی اداکار وکی کوشل اپنی آنے والی فلم بیڈ نیوز کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکار پہلے ہی اس فلم کے گانے ‘توبہ-توبہ’ میں اپنے ڈانس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اب وکی کوشل نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ کترینہ کیف سے پہلی ملاقات سمیت کئی انکشافات کیے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایک ایوارڈ شو میں ملے تھے، یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے ایک دوسرے سے اپنا تعارف کرایا۔
وکی کوشل نے کہا کہ ان کا رشتہ اتفاقی طور پر پروان چڑھا۔ ہماری ملاقاتیں کبھی بھی منصوبہ بندی کے ساتھ نہیں ہوتی تھیں۔ ہمارے پاس ایک دوسرے کے نمبر تھے لیکن ہم فون بھی نہیں کرتے تھے۔ کبھی کبھی آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہو رہا ہے اور ایسا ہوا۔
بھارتی اداکار نے بتایا کہ ہم دونوں ایک ہی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے مختلف طرز عمل اختیار کرتے ہیں۔ جب میں غصہ یا غمگین ہوتا ہوں تو مجھے تنہائی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وقت میں تنہا رہ کر جذبات کو سنبھالنا اور اس کے بارے میں عقلی طور پر سوچنا پسند کرتا ہوں۔ لیکن جب کترینہ کی بات آتی ہے، تو میں ایسا نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا اگر ہمارے درمیان جھگڑا ہو جائے تو ہم دونوں کو نیند نہیں آتی۔ وہ بات کرنا چاہتی ہے۔ یہ فطری طور پر اس کا انداز ہے، اور میں اس کے برعکس ہوں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلا کو خوبصورتی سے پُر کرتے ہیں۔ میں سب سے زیادہ منطقی انسان ہوں اور وہ سب سے زیادہ جذباتی ہے۔ اس کی جذباتی ذہانت حیرت انگیز ہے۔ وہ بہت خطرناک ہے اور میں ہمیشہ اس پر بھروسہ کرتا ہوں ۔