بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کی فاسٹ بولر محمد شامی سے شادی کی افواہیں اس وقت پھیلائی تھیں جب ٹینس اسٹار حج پر گئی تھیں۔
اس قسم کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کی تردید کی تھی۔
اب محمد شامی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ جب بھی موبائل دیکھتا ہوں ہر جگہ اپنی تصویر نظر آتی ہے۔ یہ سب بکواس ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ مانتا ہوں میمز محض مذاق کے لیے ہوتے ہیں، لیکن اگر ایسے کسی کی ذاتی زندگی کو سوچ سمجھ کر نشانہ بنانا چاہیے۔
محمد شامی نے کہا کہ اب تک جتنے بھی میمز سامنے آئے ہیں وہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آئے ہیں۔ اگر ہمت ہے تو یہ میمز تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے شیئر کریں ۔
انٹرویو کے دوران محمد شامی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پر انضمام الحق کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام کا بھی جواب دیا۔
شامی نے کہا کہ اگر پاکستانی ریورس سوئنگ کریں تو یہ جادوئی ہوگا۔ لیکن اگر کوئی اور کرتا ہے تو اسے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سمجھا جاتا ہے، یہ بات انضمام الحق جیسا بڑا کھلاڑی کہے تو مناسب نہیں۔