اہم ترین

میں عورتوں کی عزت خود اُن سے زیادہ کرتا ہوں: خلیل الرحمان قمر

لٹیری خواتین کے ہاتھوں لٹنے کے بعد مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ وہ خواتین کی عزت ان سے زیادہ کرتے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ مین انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں نعمان اعجاز اور صبا قمر کا ذکر نہیں کیا۔ لوٹ مار کے دوران ملزمہ نے مجھ سے نعمان اعجاز کو گالیاں دینے کی وجہ پوچھی تھی۔ میں نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بطور بہترین اداکار جانتا اور مانتا ہوں۔ ان سے میری رقابت کیسی بھی ہو لیکن مٰں یہ جانتا ہوں کہ نعمان اعجاز اور صبا قمر مجھے کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میرے بارے میں یہ کہنا کہ میں خواتین کے خلاف ہوں، بالکل غلط ہے۔ عورتیں خود اپنی اتنی عزت نہیں کرتیں جتنی میں ان کی کرتا ہوں۔ اس کے باوجود ٹرول کئے جانے پر دکھ ہوتا ہے۔

معروف مصنف نے کہا کہ ان کے ساتھ واقعہ پیش آنے کے باوجود سب انہیں ہی ٹرول کر رہے ہیں مگر میں ٹروما میں ہونے کے باوجود کسی کو بد دعا نہیں دے رہا، لوگوں کو میرا کچھ لحاظ کرنا چاہیے تھا، ایک ایسے فنکار کا لحاظ جس نے اس عوام کو اتنے بہترین ڈرامے دیے ہیں۔

پاکستان