حکومت نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تاہم اس کا اطلاق 50 یونٹ ماہان ہ سے کم استعمال کرنے والے لائف لائن اور کے الیکٹر صارفین پہر نہیں ہوگا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے جون کے مہینے کے لئے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اور کےالیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔