اہم ترین

قومی کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پابند بنانے کے لئے بڑا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پابند بنانے کے لئے سابق بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ کو ٹیم کا مینجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوید اکرم کئی سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہیں ڈسپلن کا سخت پابند افسر سمجھا جاتا ہے۔

نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینجر مقرر کرنے کا فیصلہ

ڈسپلن کے سخت پابند اور سابق بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع

نوید اکرم چیمہ چند برس قبل بھی قومی ٹیم منیجر رہ چکے ہیں۔ وہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم منیجر تھے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مٰں وہاب رہاض سنئیر مینجر اور منصور رانا مینجر رہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خراب پرفارمنس پر وہاب رہاض اور منصور رانا کو ہٹا دیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی جب کہ دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان