اہم ترین

آزادی کا جشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی

جشن آزادی کی مناسبت سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ۔ جس کے بعد اب پیٹرول 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔ اس طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے 31 جولائی کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 269 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 272 روپے 77 پیسے میں دستیاب تھا۔

پاکستان