اہم ترین

کنگ خان کا میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ

بالی وُڈ کے شہنشاہ شاہ رُخ خان نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد سے وہ نہ میڈیا کو انٹرویو دیں گے اور نہ ہی اب وہ کسی ٹاک شو میرں شرکت کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سُپر اسٹار شاہ رخ کا میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا مقصد اپنی نجی زندگی اور گھر والوں کو ذرائع ابلاغ کے بے تُکے سوالات سے بچانا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ٹی وی چینلز اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے شاہ رُخ خان کو اپنے ٹی وی پروگرامز میں مدعو کرتے ہیں تاکہ کنگ خان سے ان کی بیٹی، بیوی اور خصوصاً آریان خان کی گرفتاری جیسے حساس موضوعات پر گفتگو کرسکیں۔

تاہم، اب شاہ رُخ خان نے انٹرویو دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کسی سے بات نہیں کریں گے  کیوں کہ وہ ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا اور بار بار اس بابت پوچھے گئے سوالات سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میرے مدا ح مجھے انٹرویوز یا ٹی وی اسکرین کے بجائے بڑے پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان