اہم ترین

لبنان میں اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 600 سے بڑھ گئی

غزہ کے بعد اب اسرائیل نے لبنان میں بھی اپنی ننگی جارحیت دکھانا شروع کردی ہے۔ دو روز میں لبنان میں شہدا کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے 23 ستمبر سے لبنان میں شروع کی گئی کارروائیوں کو ’آپریشن ناردرن ایرو‘ کا نام دیا ہے۔

گزشتہ دو روز میں اب تک 600 سے زائد افراد شہید جب کہ 2 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں 50 سے زائد بچے اور 100 خواتین بھی شامل ہیں ۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی شدید بمباری سے بچنے کے لئے ہزاروں لبنانی اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

ایمریٹس اور قطر ایئرویز سمیت خلیجی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر بیروت کے لیے پنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔

ایمریٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لئے عملے اور مسافروں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے نے شمالی اسرائیل میں دو فوجی ہوائی اڈوں، ایک اڈے اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عفولہ شہر کے مغرب میں میگیدو فوجی ہوائی اڈے کو فادی ون اور فادی ٹو میزائلوں سے لگاتار تین بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس طرح حزب اللہ نے لبنان کی سرحد سے 30 کلومیٹر دور واقع ہوائی اڈے کو پہلی بار نشانہ بنایا۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ لبنان کے لوگ، اسرائیل اور خطے کے عوام مکمل جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔اقوام متحدہ کے نمائندے سفارتی حل کے لیے زور دینے کے لیے میدان میں ہیں۔

پاکستان