اہم ترین

شکیب الحسن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لئے تیار

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

شکیب الحسن نے رواں برس بنگلا دیس میں اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کیا تھا۔ وہ شیخ حسینہ کی عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹے جانے اور ان کے بھارت فرار کے بعد بنگلا دیش میں عوامی لیگ کے رہنماؤں پر برا وقت آگیا۔ کیب الحسن کو بھی ڈھاکا میں رواں برس اگست کے دوران گارمنٹس فیکٹری کے ایک ملازم کو قتل کرنے کا الزامات کا سامنا ہے۔

شکیب الحسن گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر قومی ٹیم کے ساتھ آئے تھے لیکن دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس بنگلا دیش جانے کے بجائے دبئی چلے گئے تھے۔ لیکن بھارت کے خلاف سیریز میں وہ ٹیم کے ہمراہ تھے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے گرین سگنل دیا تھا تاہم اب انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے دستیاب ہوں گے۔

بھارتی شہر کانپور میں پریس کانفرنس کے دوران شکیب الحسن نے کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتے ان کی لیے آسان نہیں تھے، خاص طور پر اس وقت جب انہیں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ یہ مقدمہ کس قسم کا ہے اور وہ اس دوران کہاں تھے۔ وہ اس بارے میں ذیادہ بات نہیں کرنا چاہتے ۔

شکیب الحسن نے کہا بنگلا دیش کرکٹ (بی سی بی) اور سلیکشن بورڈ ہر چیز کو منظم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ بنگلہ دیش واپس جا کر جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیل سکیں اور وہاں اپنا ٹیسٹ کیریئر ختم کرسکیں۔

پاکستان