اہم ترین

گاڑی اور 25 لاکھ روپے واپس نہ کرنے کاالزام: اداکارہ نازش جہانگیر کی ضمانت منسوخ

لاہور کی عدالت نے گاڑی اور 25 لاکھ روپے واپس نہ کرنے کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

اذان اسود نے الزام لگایا ہے کہ نازش جہانگیر نے اس سے دو ماہ کے لئے 25 لاکھ روپے اور گاڑی لی تھی ۔ جو اس نے بار بار تقاضا کرنے کے باوجود واپس نہیں کی۔

لاہور کی سیشن عدالت نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت منظور کی تھی تاہم گزشتہ دو ماہ سے عدالت کے روبرو مسلسل غیر حاضری پر جمعے کے روز ان کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔

معاملے میں دوسرے سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی گئی۔

پاکستان