بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر شادی کے آٹھ سال بعد اپنے شوہر محسن اختر میر سے طلاق لے رہی ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا کے شوہر محسن اختر میر کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ وہ کاروبار کے علاوہ ماڈل اور اداکار بھی ہیں۔ انہوں نے ‘لک بائی چانس’، ‘بی اے پاس’ اور ‘ممبئی مست قلندر’ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
محسن اور ارمیلا کی پہلی ملاقات 2014 میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھانجی کی شادی کے دوران ہوئی تھی۔ 2016 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔
شادی شدہ زنبدگی کے 8 سال بعد اب ارمیلا اور محسن نے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں ارمیلا نے بھارتی عدالت مٰں درخواست بھی دائر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں۔ دونوں کے درمیان عمر کا فرق نے ہی اختلافات پیدا کئے ہیں۔