اہم ترین

یوسف قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، بیٹنگ کوچ کے طور پر کام جاری رکھیں گے

لیجنڈ بیٹر محمد یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

محمد یوسف اپنے ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اپنے استعفے کا اعلان کیا ۔۔

ایکس پر انہوں نے لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہےتاکہ بورڈ میں اپنی دیگر اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کر سکیں، محمد یوسف پی سی بی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں گے۔

محمد یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی تھے، جنوبی افریقہ میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان