اہم ترین

بھارت میں پھر سے جوان ہونے کے لالچی لوگ کروڑوں گنوا بیٹھے

بھارت میں ایک جوڑا درجنوں لوگوں کو پھر سے جوان کرنے کا جھانسہ دے کر ان کے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے غائب ہوگیا۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارتی شہر کانپور کجے علاقے قدوائی نگر راجیو کمار دوبے اور ان کی اہلیہ رشمی دوبے نے دعوی کیا تھا کہ وہ اسرائیل سے ایسی مشین درآمد کررہے ہیں جو 60 سال کے بوڑھے کو دوبارہ 25 سال کا کڑیل جوان بنادیتی ہے۔

دوبارہ جوانی حاصل کرنے کے خواہشمند بوڑھوں نے راجیو کمار اور رشمی کے دعوؤں پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں لاکھوں روپے دے دیئے۔ جوڑے نے دوسرے گاہکوں کو لانے والوں کے لیے رعایت دینے کی پیشکش بھی کی۔ لوگوں کو ان کی حقیقت کا اندازہ اس وقت ہوا جب ایک روز یہ جوڑا غائب ہوگیا۔

رینو سنگھ کی نامی متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ جس میں الزام لگایا کہ اس کے ساتھ دس لاکھ 75 ہزار روپے کا فراڈ ہوا ہے۔ وہ اس فراڈ کا شکار ہونے والا اکیلا انسان نہیں بلکہ فراڈیہ جوڑا سینکڑوں لوگوں کو تقریباً 35 کروڑ روپے کا چونا لگا کر غائب ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا نادازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنے لوگ اس فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایئرپورٹس پر الرٹ کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ دونوں بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

پاکستان