اہم ترین

واٹس ایپ میں اب آرہے ہیں انسٹاگرام کے اسٹیٹس فیچر

انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ میں انسٹاگرام میں انتہائی مقبول دو نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مکمل طور پر بدل دیں گے۔

واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول میسجنگ اور کالنگ ایپ ہے کیونکہ اس میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ نئے فیچر شامل کئے جاتے رہتے ہیں۔ اس سے صارفین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔

واٹس ایپ میں دو نئے اور انتہائی اہم فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ان فیچرز کے ذریعے لوگ کسی کو بھی واٹس ایپ اسٹیٹس پر ٹیگ کر سکیں گے اور کسی بھی اسٹیٹس کو دوبارہ شیئر بھی کر سکیں گے۔ یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام اسٹیٹس پر پہلے سے موجود ہے۔ آئیے آپ کو واٹس ایپ اسٹیٹس کے ان دو نئے فیچرز کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پرائیویٹ مینشن

واٹس ایپ اسٹیٹس کے ان دو نئے فیچرز میں سے پہلے فیچر کا نام پرائیویٹ مینشن ہے۔ اس فیچر کے ذریعے اب انسٹاگرام اور فیس بک اسٹیٹس کی طرح صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس میں بھی کسی شخص کو ٹیگ کر سکیں گے۔ اس کے بعد یہ اسٹیٹس صرف ٹیگ کرنے والے صارفین کو نظر آئے گا۔

ری شیئر واٹس ایپ اسٹیٹس

واٹس ایپ اسٹیٹس کے اس دوسرے نئے فیچر کے نام سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ اس میں کیا سہولت ہوگی۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر کسی دوسرے شخص کے پوسٹ کردہ اسٹیٹس کو دوبارہ شیئر کرسکیں گے۔ یہ فیچر لوگوں کے لیے بھی بہت کارآمد ثابت ہونے والا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے آفیشل بلاگ کے ذریعے ان دو نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال، کمپنی نے ان دو نئے فیچرز کو صرف منتخب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب کرایا ہے، لیکن امید ہے کہ وہ جلد ہی دیگر اور تمام صارفین کے لیے بھی دستیاب کرائے گی۔

پاکستان