اہم ترین

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تنظیم پر پابندی لگادی۔

وفاقی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، اس لئے 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ گزشتہ کئی برسوں سے خیبر پختونخوا، سابق فاٹا، کراچی اور بلوچستان کے پشتون علاقوں میں کافی سرگرم ہے۔

2018 کے عام انتخابات میں وزیر ستان سے اس تنظیم کے دو رہنما علی وزیر اور محسن داور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

علی وزیر 2018 سے اب تک زیادہ وقت کراچی سمیت ملک کی مختلف جہلوں میں ہی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین پر ملک کے مختلف علاقوں مین داخلے پر بھی پابندی ہے ْ

پاکستان