اہم ترین

واٹس ایپ کا اپنی نوعیت کا پہلا سیکیوریٹی فیچر متعارف

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کا شمار بلاشبہ ان ایپلی کیشنز میں کیا جاسکتا ہے، جو اپنے صارفین کی سیکیوریٹی اور ڈیٹا کی حفاظت کو سب سے زیادہ مقدم رکھتی ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنی چیٹ کے بارے میں بہت زیادہ حساس افراد کے لیے ایک اور منفرد فیچر پیش کردیا ہے جسے اب تک کسی میسیجنگ ایپ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اپنی چیٹ کے بارے میں پریشان ہونے کی اب قطعی ضرورت نہیں اور اب وہ بلا جھجھک اپنا موائل کسی بھی فرد کو چیک کرنے کے لیے دے سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا اپنی نوعیت کا پہلا سیکیوریٹی فیچر متعارف

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب کسی بھی مخصوص فرد کی چیٹ کو ” لاک” کرسکیں گے۔

اس اچوتھے فیچر کا اعلان واٹس ایپ اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی آفیشل پوسٹ میں کیا۔ ” چیٹ لاک” کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر کی بابت واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کی نجی چیٹ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس فیچر کے ذریعے صارف جس چیٹ کو پاس ورڈ کی مد سے لاک کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔ اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا فرد بھی اس چیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔

 ہر وہ چیٹ جسے لاک کیا جائے گا وہ ایک الگ فولڈر کی شکل میں آپ کے واٹس ایپ پرظاہر ہوگی، اور صرف پاس ورڈ کی مدد سے ہی اس فولڈر تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔ جب کہ لاک کی گئی چیٹ کے نوٹیفیکیشن بھی ظاہر نہیں ہوں گے۔

اس منفرد فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے ایک یوٹیوب ویڈیو بھی جاری کی ہے، جسے دیکھ کر آپ اس فیچر کے بارے میں مزید جان سکیں گے۔

پاکستان