ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولرز کو تگنی کا ناز نچادیا۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں تاہم پاکستان کا اسکور برابر کرنے کےلیے مزید 64 رنز درکار ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز بنارکھے تھے۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کرولی 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسری کامیابی بین ڈکٹ کی صورت میں اس وقت ملی مجموعی اسکور 249 رنز تھا۔ بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بین ڈکٹ کے بعد انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں تاہم پاکستان کا اسکور برابر کرنے کےلیے مزید 64 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔