اہم ترین

حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار بھی شہید، اسرائیل کو امریکا کی مبارکباد

اسرائیل نے اسمعائیل ہانیہ کے بعد حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حماس نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جب کہ امریکا نے اس مذموم کارروائی پر صیہونی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے مطابق یحیٰ سنوار گزشتہ روز ایک کارروائی میں نشانہ بنائے گئے۔ دانتوں کی جانچ اور فنگر پرنٹس کی مدد سے یحیٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کی گئی

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ اسرائیل نے یحییٰ سنوار کے ساتھ اپنا حساب برابر کردیا ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ یہ اُسی وقت مکمل ہوگا کہ جب تک تمام اسرائیلی یرغمالی اپنے اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ آتے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس یحیٰ سنوار کی شہادت پر اسرائیل کو مبارکباد دی ہے۔

جو بائیڈن نے کارروائی پر جمعرات کو اسرائیل، امریکا اور دنیا کے لیے اچھا دن قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیل کی سلامتی یقینی بنا سکتا ہے۔ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے بہتر مستقبل کے لیے سیاسی حل تلاش کیا جائے۔

یحیٰ سنوار کو ایران مٰں حماس کے سربراہ اسمائیل ہانیہ کی شہادت کے بعد تنظیم کی سربراہی سونپی گئی تھی۔ دیگر رہنماؤں کے برعکس وہ غزہ میں ہی مقیم تھے۔ گزشتہ ماہ بھی اسرائیل نے یحیٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاکستان