قطر بھی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت سے پیچھے ہٹنے لگا۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ قطر غزہ میں جنگ بندیکے لئے اپنی ثالثی کی کوششیں بھی معطل کرے گا
الجزیرہ کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی اپنی اہم کوششوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی سفارتی ذرائع نے اس معاملے پر بتایا ہے کہ قطر نے اپنے فیصلے سے امریکا کے ساتھ اسرائیل اور حماس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب مصر کے ساتھ ایک اہلکار کے مطابق اگر حماس اور اسرائیل امن کے قیام کے لیے کسی قسم کی سنجیدہ سیاسی آمادگی ظاہر کرتے ہیں تو قطر دوبارہ اس حوالے سے اپنی کوششیں شروع کرسکتا ہے۔
حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ وہ ثالثی کی کوششوں کو معطل کرنے کے قطر کے فیصلے سے آگاہ ہیں، لیکن کسی نے ہمیں وہاں سے جانے کے لیے نہیں کہا۔