اہم ترین

بھارتی سینما گھروں میں بھول بھولیا 3 کی دھوم، سنگھم اگین کو پچھاڑ دیا

کارتک آرین کی ‘بھول بھولیا 3’ نے بھارتی سینما گھروں میں فلم سازوں پر پیسوں کی بارش کردی ہے۔ فلم اب تک 200 کروڑ روپے تک کما چکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 ایک ہی روز ریلیز ہوئیں تھیں۔ اجے دیو گن ، دیپیکا پڈوکون، رنویر کپور اور سلمان خان جیسے ستاروں سے سجی سنگھم اگین نے ابتدائی دنوں میں تو دھماکے دار کمائی کی لیکن اب بھول بھلیاں 3 اس پر بازی لے جارہی ہے۔

ہارر کامیڈی فرنچائز بھول بھولیا سیریز کی تیسری فلم میں کارتک آرین کے ساتھ ودیا بالن، ترپتی ڈمری، سنجے مشرا، وجے راز، مادھوری ڈکشٹ اور راجپال یادیو جیسے اداکار ہیں۔ فلم کی کہانی چڑیل منجولیکا کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کمائی کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے بھارتی ناقدین کا کہنا ہے کہ بھول بھلیاں 3 نے گزشتہ 9 دن کے دوران بھارتی سینما گھروں سے 196 کروڑ روپے کمالئے ہیں۔

بھول بھلیاں 3 کے فلما سازوں کو امید ہے کہ ہفتے اور اتورا کے روز مزید لاکھوں لوگ اسے دیکھنے سینما گھروں کا رخ کریں گے جس سے فلم کی کمائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔

بھول بھولیا 3 کا بجٹ 150 کروڑ ہے۔ جو سنگھم اگین کے بھاری بجٹ (350 کروڑ) کے نصف سے بھی کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باکس آفس پر سنگھم اگین جیسی بڑی فلم سے ٹکراؤ کے باوجود بھول بھولیا 3 نے اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کی ہے اور اسے ہٹ فلموں کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

بھول بھولیا 3 نے 8 دنوں میں دنیا بھر میں 254 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم بنانے والے اب منافع میں ہیں۔ اگر ہم اس منافع کو فیصد میں شمار کریں تو بھول بھولیا 3 نے اب تک تقریباً 175 فیصد منافع کمایا ہے۔

پاکستان