اہم ترین

علیحدگی کے اعلان کے ساتھ اہلیہ کے نام کا ہیش ٹیگ: اے آر رحمان پر تنقید

بالی وڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کو شادی کے 29 سال بعد اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

اے آر رحمان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اُمید کی تھی کہ ہماری شادی 30 شاندار برسوں تک پہنچے گی لیکن شاید کچھ چیزوں کا غیرمتوقع طور پر ایسا ہی انجام ہونا ہوتا ہے جو سوچا نہیں گیا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اللہ کا عرش بھی ٹوٹے دلوں سے لرز سکتا ہے۔ اگرچہ ٹوٹے ہوئے ٹکڑے دوبارہ اپنی جگہ نہیں حاصل کر پاتے لیکن پھر بھی اس ٹُوٹ پُھوٹ میں ہم نئے معنی تلاش کرتے ہیں۔

ایکس پر اس پوسٹ کے ساتھ اے آر رحمان نے ہیش ٹیگ اے آر سائرہ بریک اپ استعمال کیا جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

کچھ صارفین نے طلاق کے بعد بھی اہلیہ کا نام استعمال کرنے کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ تو کسی نے کہا کہ اس طرح بھی ٹرینڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اے آر رحمان کے بچوں کا کہنا ہے کہ مداح اس معاملے کو نجی حد تک رکھیں۔ انہیں اس وقت دعاؤں کی ضرورت ہے۔

پاکستان