اہم ترین

ہمیں اسرائیل شکست نہیں دے سکتا: حزب اللہ سربراہ

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ مکمل اور مستقل جنگ بندی اور لبنان کی خودمختاری کے تحفظ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم لڑتے رہیں گے ۔ جو لوگ دعوی کرتے ہیں کہ یہ غارت گری ہے تو ہاں یہ سچ ہے لیکن یہ غارت گری سرائیلی دشمن کے لیے ہے ۔ ہم اسے برداشت کریں گے ۔

نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس فتح کی توقع کرتا ہے جو وہ زمین پر حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

مزاحمتی تنظیم کے سربراہ نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جوابی کارروائی “تل ابیب کے دل” میں ہوگی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ حزب اللہ کو اس وقت ایک دھچکا لگا تھا جب اس کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کو اسرائیل نے شہید کیا۔ لیکن ان کی تنظیم مستحکم اور حوصلہ مند ہے اور اس کے جنگجو کہیں بھی اسرائیلی افواج کو روک سکتے ہیں۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے استقامت، ثابت قدمی، بہادری اور نڈر پن کا اس حد تک مظاہرہ کیا کہ ہمارے کچھ جنگجو صف اول پر تعینات ہونے کے لئے بے تاب ہیں۔

پاکستان