اہم ترین

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ پھر موخر

احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا ہے، کیس کا فیصلہ اب جمعے کو سنایا جائے گا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن کے مالکان سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

یکم دسمبر 2023 کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس دائر کیا گیا، ملزمان پر 27 فروری 2024 کوفرد جرم عائد ہوئی تھی۔

دوران سماعت نیب نے 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے، جن پر عمران خان کے وکلا کی جانب سےگواہان پر جرح بھی کی گئی۔ فریقین کے دلائل اور جرح مکمل ہونے کے بعد ٹرائل 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا۔

عدالت نے 18 دسمبر کو کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنانے کا حکم جاری کیا تھا۔ مقررہ تاریخ کو فیصلہ سنانے کے بجائے 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اب فیصلہ جاری کرنے کی تاریخ 17 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان