اہم ترین

عمران خان سے مذاکرات کے بعدزمان پارک پر آپریشن موخر

حکومتی ٹیم اورچیئر مین  پی ٹی آئی  عمران خان کے درمیان ہونے والے مذکرات کے بعد نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سابق وزیر اعظم کے گھر زمان پارک سے پولیس ہٹانے کی ہدایا ت جاری کردی ہیں۔

آج شام  کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک مذاکراتی ٹیم زمان پارک پہنچی اور عمران خان کے وکلاء کو  گھر کی تلاشی کے وارنٹ دکھائے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے گھر کی تلاشی کے لیے مشروط اجازت دے دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی  ٹیم جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپرینشز صادق علی ڈوگر اور ایس ایس صہیب اشرف شامل تھے، جب کہ عمران خان کی جانب ان کے وکلاء مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے ۔

ذرائع کے مطابق  اچھے ماحول میں ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ  ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس کے بعد حکومتی ٹیم میڈیا سے بات کیے بنا روانہ ہوگئی تھی۔

پاکستان