نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وز یر اعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے احتساب عدالت سے درخواست کی ہے کہ شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق تحقیقات میں وزیر اعظم شہباز شریف بے گناہ قرار پائے اورنہ ہی انہوں اس اسکیم سے کوئی مالی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی ان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی شواہد ملے۔ نیب کا کہنا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ٹھیکے میں نہ ہی سرکاری خزانے کو نقصان اور اس ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ اس سوسائٹی کے قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔
نیب کے مطابق ریکارڈ اور شواہد سے بھی اس اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو ثابت نہیں ہوتا۔ رپور ٹ کے مطابق اس ٹھیکے میں نہ ہی فواد حسن فواد اور نہ ہی کامران کیانی نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اور نہ ہی مذکورہ دونوں افراد کی جانب سے ٹھیکہ دلوانے کے لیے رشوت لینے کے کوئی ثبوت ملے۔
شہباز شریف نےقانون کے مطابق اس ہاؤسنگ سوسائٹی کاٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوادیا تھا لہذا عدالت تمام شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔