اہم ترین

جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن قائم

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت   کی جانب سے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کا سربراہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی  مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تین رکنی تحقیقاتی کمیشن آڈیو لیکس کی  تحقیق کے لیے قائم کیا گیا ہے کمیشن کے دیگر افراد میں بلوچستان ہائی کورٹ کے نعیم اختر افغان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹن عامر فاروق شامل ہیں۔

کمیشن کی تشکیل سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان